Nafeesa Khan
This book presents a collection of Essays and light-Essays penned by Nafeesa Khan.اس کتاب کا ہر مضمون، ہر کہانی، ہر افسانہ، میری زندگی کا حصہ ہیں۔ ان میں سے بیشتر کرداروں کے ساتھ میں پلی بڑھی ہوں، میں نے ان کرداروں کے جذبات، احساسات کو اپنی رگ جاں سے قریب محسوس کیا ہے۔ میں اپنے آپ کو کہانی کار، مضمون یا افسانہ نگار سمجھنے کی گستاخی نہیں کر سکتی کیونکہ میں ان کے لکھنے کے ادبی اصولوں سے واقف بھی نہیں ہوں، میں نے بس اپنی ذات، اپنی شخصیت، اپنے خیالات، اپنے جذبات، آرزو، امنگوں، کامیابیوں، ناکامیوں و محرومیوں اور زندگی کی تشنگیوں کو الفاظ میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔